عوام پر 350 ارب روپے کے ٹیکس، حکومت نے قومی اسمبلی سےمنی بجٹ منظور کرانے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی سےمنی بجٹ منظور کرانے کی تیاری کرلی ہے، آئی ایم ایف کے کے ساتھ طے پانے والی شرائط کے تحت متعارف کرائے جانےوالےمنی بجٹ کے ذریعے350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔ اس حوالے سےترجمان مشیر خزانہ کاکہنا ہے کہ 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چھٹا جائزہ پیش ہوگا جبکہ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان 12 جنوری سےقبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرے گا،منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کرایا جائے گا

۔وزارت خزانہ کے حکام نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا۔اس حوالے سے نجی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے متعلق وزارت خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظوری طویل وقت لے سکتی ہے، فوری منظوری کے لیے مشترکہ اجلاس بلانا ممکن نہیں ہے۔۔۔۔۔

close