کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کا تیسرا روز، شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر کے گلی محلوں میں کچرا اٹھانے کا کام رک گیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے۔کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے دو تین روز سے صفائی کے لیے کوئی نہیں آیا ہے۔بلدیاتی ملازمین کی جانب سے کچرا کنڈیوں اور گلیوں سے کچرا نہیں اٹھایا گیا جبکہ گلی محلوں، مارکیٹوں کی صفائی بھی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن، 7 اضلاع اور 1 ضلع کونسل میں دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ہے۔ احتجاجی ہڑتال کے حوالے سے کراچی کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین کہتے ہیں کہ کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔۔۔۔

close