ویڈیو لیک کے بعد اب کونسی فلم آئے گی؟ کیپٹن (ر)صفدر کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کے بعد اب سینما اسکوپ فلم آئے گی ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جو پرانے ہیں انہیںپتہ ہے کہ سینما اسکوپ فلم کیا ہے اب یہ فلمیں آئیں گی کہ کوئی سوئمنگ پول میں گر رہا ہے تو کوئی واش روم میں ۔ ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے جو کہتا ہے پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔

close