سینیٹر کی سیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد ایوب آفریدی کو کونسا اہم ترین عہدہ دیدیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) مشیر خزانہ شوکت ترین کیلئے اپنی سینیٹ کی نشست کی قربانی دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیر اعظم کا مشیر برائے سمندر پار پاکستانی تعینات کردیا گیا۔ایوب آفریدی خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے آج اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ ان کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرایا جائے گا تاکہ انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ دیا جاسکے۔

ایوب آفریدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرایا جو منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں اپنا مشیر برائے سمندر پار پاکستانی تعینات کردیا ۔ ایوب آفریدی کے مشیر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ان سے قبل زلفی بخاری وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی تھے تاہم انہوں نے کرپشن کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں زلفی بخاری نے الزامات عائد کرنے والی وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا اور اس میں فتح حاصل ہوئی۔ ریحام خان کو زلفی بخاری سے نہ صرف معافی مانگنا پڑی بلکہ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

close