سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق کہا ہے کہ ن لیگ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔ وزیراعظم کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا بھی تذکرہ ہوا، اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے، یہ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔اجلاس کے دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے پیکیج سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

close