ہم آپکو عہدہ دینے کو تیار ہیں، کیپٹن صفدر نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کر دی

لاہور(پی این آئی )مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے کیونکہ انہوں نے تین شادیاں کی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام شادیوں کی لسٹ آ جائے تو تب ان کو ایسوسی ایشن میں عہدہ دیدیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر بناؤں گا اور آصف علی زرداری چیئرمین پہلے سے موجود ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آصف علی زرداری سے دامادوں کی ایسوسی ایشن کے معاملے پر کبھی رابطہ نہیں ہوا، صرف سوشل میڈیا پر ہی ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن اتنی مشہور ہے کہ دامادوں کی یونین کی رکن سازی ہر گھر میں موجود ہے۔ دامادوں کی ایسوسی ایشن میں ممبر شپ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ نکاح فارم لے آئیں۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر خود کو داماد ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری کہتے ہیں۔

close