سرکاری ملازمین کو اپنے موبائل فونز پر “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

کوئٹہ (پی این آئی) سرکاری ملازمین کو اپنے موبائل فونز پر “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹون لگانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایک انوکھا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری افسران اور ملازمین اپنے موبائل فون پر “پاکستان زندہ باد” کی رنگ ٹون لگائیں۔اس حوالے سے بلوچستان کے محکمہ نظم و نسق کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں صوبے کے تمام سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ناصرف خود اپنے موبائل فون پر “پاکستان زندہ باد” کی رنگ ٹون لگائیں، بلکہ اپنے ماتحت سرکاری ملازمین سے بھی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں۔ تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کریں، جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی یہ ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ۔ جاری ہدایت نامے میں موبائل فون پر “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹون لگانے کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا ہے۔

close