علی ظفر ہرجانہ کیس، میشا شفیع کی مشکلات میں اضافہ،عدالت سے بُری خبر

لاہور(پی این آئی) کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں مشیا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس کیس کی سماعت کی ۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کہ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل ثاقب چیلانی کا کرونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میشا شفیع، والد صبا حمید اور شوہر

کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔سیشن جج نے آئندہ سماعت پر تینوں گواہان کو پیش کرنے کی دہایت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پیشی پر جرح مکمل کرلی جائے گی۔تینوں گواہان نے 2019 میں بیانات ریکارڈ کرائے مگر ابھی تک ان پر جرح نہ ہو سکی۔یاد رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراسگی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔

close