آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے، احتساب عدالت کی سابق صدر کو وارننگ

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ، آصف زرداری پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے ۔

 

 

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے اور آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی ، ساتھ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے سے متعلق بھی درخواست دائر کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری عدالت میں طبی مسائل کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ، لہذا فرد جرم ویڈیو لنک کے ذریعے عائد کی جائے ۔عدالت نے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست رد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تنبیہہ کر دی ۔ عدالت نے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کیلئے سماعت 14 اکتوبر کو مقرر کر دی ۔

close