جمہوریت کی مضبوطی ٹرپل ون بریگیڈ یا ٹینکوں سے ممکن نہیں ،یہ عوام کی بہتری سے ممکن ہے، اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہےکہ قانون سب سے بالا تر ہے ، ججز بھی قانون سے بالا تر نہیں، انہیں بھی اپنے اثاثوں کا جواب دینا ضروری ہے ، ایسا نہیں کہ ججز سے ان کے اثاثوں کاپوچھا جائے تو جواب ملے کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے ۔
گذشتہ روزجمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی ٹرپل ون بریگیڈ یا ٹینکوں

سے ممکن نہیں ، جمہوریت کی مضبوطی عوام کی بہتری سے ہوتی ہے ، ہر نظام می بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ، جمہوریت کے فروغ کیلیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحافت اور صحافی کی آزادی کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی ، فواد چوہدری یا کسی کے پاس بھی ایسا اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کسی صحافی کو سچ بولنے سے روک سکیں ،جمہوریت جمہور کا نام ہے ، لیکن عوام کو جھوٹی خبروں سے گمراہ کرنے سے روکنا بھی فواد چوہدری کا کام ہے ،اگرکسی جھوٹی خبر سے کسی پاکستانی کی عزت محفوظ نہیں یا معاشرے میں خرابی پھیل رہی ہے تو اس کا نظام ہونا چاہیے۔۔۔۔۔

close