ملک میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

سجاول (پی این آئی) رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں واقع ویل کی اوجی ڈی سی ایل واحد آپریٹر ہے۔ نور ویسٹ بلاک نمبر 1 کے ڈھانچے کو 2975 میٹر کی گہرائی تک او جی ڈی سی ایل کی اندرون ملک مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا گیا۔ لوئر گورو فارمیشن (‘A’ سینڈ) سے 150 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) کے کنویں کے بہاؤ کے دباؤ پر 32/64″چوک کے ذریعے 1.24 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کا تجربہ کیا گیا۔واضع رہے مذکورہ دریافت کو ٹائٹ گیس کے طور پر جانچا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران اس سے قبل توانائی کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں 3 کامیابی حاصل کی جا چکیں۔ 8 اپریل کو صوبہ سندھ میں سجاول میں او جی ڈی سی ایل نے کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا، 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ سجاول میں ملا۔ پھر 18 اپریل کو ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کی۔

close