سندھ میں اسکول کب سے کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری،عملے کی ویکسین لازمی قرار

کراچی(آئی این پی) سندھ میں 30اگست سے اسکول کھلیں گے جس کا نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔جمعہ کومحکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے لیکن تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق والدین ویکسین لگوا کرویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں۔ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔

close