عثمان بزدار نے وہ کام کیے جوکسی نے نہیں کیے، وزیراعظم نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وہ کام کیے ہیں جو پاکستان میں کسی نے نہیں کیے، عثمان بزدار تشہیر نہیں کرتے، پچھلی حکومت والے تھوڑا کام کرکے شور زیادہ مچاتے تھے۔ بدھ کو لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دور کا نہیں سوچا گیا، صرف الیکشن کو سامنے رکھا گیا اور کار آمد منصوبے نہیں لگائے گئے، اب لوگ کہتے ہیں پنجاب تباہ وبرباد ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نیکہا کہ عثمان بزدار آپ اتنا کام کرتے ہیں لیکن کسی کوکچھ پتا نہیں چلتا، پچھلی حکومت چھوٹے کاموں کی بھی بڑی تشہیر کرتی تھی، آپ اتنے بڑے کام کرتے ہیں اوراس کی تشہیرنہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کبھی ترجیح نہیں رہی،ملک میں ڈیم بنائے گئے نہ پائیدارترقی ہوئی، ملٹری ڈکٹیٹر نیدو ڈیم بنائے جس سے فائدہ ہوا، آنے والی نسلوں کے لیے کچھ نہیں سوچا گیا، انگریز جو جنگل چھوڑ کرگئے اس کی بھی تباہی کردی گئی، قلیل مدتی سوچ نیملک کو نقصان پہنچایاہے۔وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ مینارپاکستان واقعہ شرمناک تھا، اس پرتکلیف ہوئی، جو عورت کی عزت پاکستان میں کی جاتی تھی ویسی مغرب میں نہیں کی جاتی تھی، تباہی کی بہت بڑی وجہ ہمارے بچوں کی تربیت نہ ہونا ہے، جنسی جرائم بڑھتیجارہے ہیں، والدین بچوں کی تربیت کریں۔

close