حلقہ پی پی 38 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگی امیدوار کو پیچھے چھوڑ دیا، واضح برتری حاصل

سیالکوٹ (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک 48 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آچکا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے شیئر کیے گئے 48 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 3894 ووٹوں کی لیڈ حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار 17 ہزار 484 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے طارق سبحانی 13 ہزار 590 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

close