کراچی (پی این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کے کیس میں مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر اعوان کے خلاف کارروائی سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزار قائد کی بے حرمتی اور کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کا مؤقف تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر اعوان اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا لہٰذا کیپٹن (ر) صفدر اعوان اور انکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔عدالت نے مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ کراچی میں قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کا واقعہ 18 اکتوبر 2020 کو پیش آیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں