پی ڈی ایم جلسہ فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی، اپوزیشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، ان کے پاس سوائے باتوں کے قوم کیلئے اور کچھ نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی، اپویشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، ان کے پاس سوائے باتوں کے قوم کے لئے اور کچھ نہیں، اتوار کو سوات میں ہونے والے حکومت مخالف پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک رہنمائوں کی تقریروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز صاحب !عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، انہوں نے بجلی بنائی کم اور عوام پر مہنگی بجلی گرائی زیادہ، حیران ہوں کہ جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شکایت کرنے والے شہباز شریف سوات میں جلسہ کرنے کے لئے بالکل صحت مند ہیں،اپوزیشن کے بوئے بیج کی زہریلی فصل آج پوری قوم کو کاٹنا پڑ رہی ہے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان کے پانچ سال کی تکمیل کے بعد ایک بہتر اور روشن پاکستان عوام کو ملے گا، اپوزیشن طعنے دیتی رہے لیکن 2023میں شکست ان کا مقدر بنے گی، عوام عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کا سفر جاری رکھیں گیم، مولانا صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس لئے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، 2018کے الیکشن کے بعد سے ان کی طبیعت مسلسل خراب ہے، اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے،مولالانا صاحب !شہباز شریف سے ہی پوچھ لیتے تو وہ بتا دیتے کہ وزیراعظم کی آمد پر انہوں نے اعتراض کیوں کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کا جلسہ اس اتحاد کو تخلیق کرنے والے بلاول بھٹو اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل اور بانی دونوں ہی کھو چکا ہے۔

close