اسلام آباد (پی این آئی ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )سے مسلم لیگ (ن ) کے رہنما میاں جاوید لطیف اور ان کے خاندان کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے ایف بی آر سے پوچھا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے 1986ءسے لے کر 2021ءتک اپنے اثاثوں میں سے کیا ظاہر کیا ہے۔نیب کی جانب سےجاوید لطیف کے لیگی دور حکومت میں بڑھنے والے اثاثوں کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔اس کے علاوہ میاں جاوید لطیف اور ان کے خاندان کی جانب سے سالانہ ٹیکس ادائیگی کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔نیب کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ لیگی رہنمااور ان کے خاندان نے ایف بی آر کو جو اثاثے ظاہر کیے ان کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں