عید الاضحٰی کیسے منائی جائے؟ کورونا گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں

لاہور (پی این آئی )عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ صحت نے کورونا گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کے مطابق گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کیلئے مساجد میں کارپٹ، دری کا استعمال نہ کیا جائے، خطبات مختصر رکھیں، شہری نماز عید کے بعد گلے ملنے کی روایت سے گریز کریں، مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے، مویشی منڈیاں شہری آبادی سے باہر مقامات پر لگائی جائیں، مویشیوں کے بیوپاری، خریدار کیلئے ویکسی نیشن کرانا لازم ہے، بخار، کھانسی میں مبتلا بیوپاری کو مویشی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نیز بخار، کھانسی میں مبتلا شہری بھی مویشی منڈی نہیں جاسکیں گے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی۔

close