پارلیمان کو افغا ن صورت حال سے متعلق آگاہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں نے ایوان میں متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے پارلیمان کو افغانستان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا،ہم اسپیکر کے پارلیمان کو افغانستان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کو افغانستان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنے کے حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

close