اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول 9 جولائی کو جاری کرے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔۔۔۔۔
بزدار کا پنجاب،رائیونڈ کے میجسٹریٹ نے سرکاری نرخوں سے سستی سبزی بیچنے والے دکاندار کو گرفتار کرا دیا
لاہور (پی این آئی) پاکستان کی تاریخ کا انوکھا مقدمہ اسپیشل مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں تھانہ تھانہ سٹی رائیونڈ میں پرائس کنٹرول ایکٹ 1958 اور 1977 کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دکاندار شہریوں کو سبزی سرکاری نرخوں سے کم قیمت پر فروخت کر رہا تھا اور بھنڈی مقررکردہ قیمت 95 کی بجائے 73 روپے پربیچ رہا تھا، ٹماٹرکی مقرر کردہ قیمت 50 روپےکلو کی بجائے 25 روپے فی کلوفروخت کررہا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکاندار بینگن مقرر کردہ نرخ 60 فی کلوکی بجائے 52 روپے، کریلے 90 فی کلو کی بجائے 52 روپے اور پیاز سرکاری ریٹ 40 روپے فی کلو کے بجائے 33 روپے میں فروخت کررہا تھا۔ ایف آئی آرکے مطابق دکان دار نے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرکے اور مقررہ نرخوں پر سبزی نہ بیچ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مجسٹریٹ کے حکم پر دکاندار وقاص کو 15 جون کو گرفتار کیا گیا اور 16 جون کو مقامی عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں