12ویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

لاہور(آئی این پی)لاہوربورڈکے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ2کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے،امتحان میں1لاکھ 88 ہزار752 امیدوار شرکت کریں گے،بورڈ انتظامیہ کے مطابق انٹرپارٹ 2 کے امتحانات میں پہلا پرچہ شماریات کا ہوگا، طلبا وطالبات کو جلد رول نمبر سلپ بھی جاری کردی جائیگی۔

close