اسد قیصر کی چھٹی؟ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی اور گالم گلوچ کے معاملے پر سات اراکین کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ مسترد کر دیاہے اور اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ متحدہ اپوزیشن کا کہناہے کہ سپیکر پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ، سپیکر قومی اسمبلی کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے ۔سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کر لیاہے ، کمیٹی کو عدم اعتماد کیلئے لائحہ عمل اور وقت کا تعین کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا ۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا جسے اسد قیصر نے معاملاے طے ہونے تک ملتوی کر دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایوان میں 14 اور 15 جون کو جو ہوا افسوسنا ک ہے ، نازیبا زبان استعمال کرنے والے اراکان کے خلاف کارروائی کی ہے ، مزید کارروائی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی ، تب تک اجلاس نہیں ہوگا ، جب تک طے نہ ہو جائے کہ اجلاس کیسے چلانا ہے ، حکومت اور اپوزیشن چھ ارکان اسمبلی کے نام دیں ۔

close