سربراہان حکومت اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔اتوار کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، جب نچلی سطح کے عہدے دار رشوت لیتے ہیں تو یہ شہریوں کے لئے پریشانی پیدا کرتی ہے اور جب حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ممالک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔

close