ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا کر بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا مسئلہ حل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر کے سفر کر سگیں گے۔
این سی او سی کےمطابق جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا اور سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا جب کہ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

close