مولانا طارق جمیل نے کورونا ویکسین کی شرعی حیثیت کے بارے میں رائے دے دی

لاہور (آن لائن) ممتازعالم دین مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس سے بچا ئو کیلئے ویکسین لگوائی ۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں، تمام شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کروانی چاہیے۔ انہوں نے گزشتة روز لاہور یو سی ایچ ویکسی نیشن سنٹر سےویکسی نیشن کرائی۔
مولانا طارق جمیل نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرانہوں نے انسداد پولیومہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھی تک پولیو سے پاک نہیں ہو سکا جس کی بڑی وجہ کچھ لوگوں کی غلط فہمیاں ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے کیا جا رہا ہے۔ مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں شروع کی جائیگی۔مہم کے انعقاد کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیا جا رہاہے۔ کورونا سے تحفظ کے لئے ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کیا جائیگا۔مہم میں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔۔۔۔۔۔

close