پاکستان میں طبی شعبے کی اہم شخصیت کا انتقال، 70 سال مریضوں کی خدمت کی

کراچی (آن لائن) ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کرگئیں ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر بانوے برس تھی۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیاء الدین اسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ایک معروف گائناکالوجسٹ تھیں۔ 1952 میں انہوں نے ناظم آباد میں پہلے ضیاء الدین اسپتال کی بنیاد رکھی تھیں۔۔۔۔

close