پاکستان نے مزید 15ممالک سے آنےوالے مسافروں پر پابندی لگا دی، 38ممالک سے مسافر پاکستان نہیں آسکتے

اسلام آباد (پی این آئی) مزید ممالک کیٹیگری سی میں شامل، 38 ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد، سول ایوی ایشن کے احکامات کے بعد پابندی پر عملدرآمد شروع، کیٹیگری سی میں مزید 15 ممالک کو شامل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید سخت سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سول ایو ایشن اتھارٹی کی جانب سے ترتیب دی گئی کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد ہے، اب اس فہرست میں مزید 15 ممالک کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یوں اب کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی کل تعداد 38 ہو گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 38 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیاں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہو گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔ 38 ممالک کی فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،برزایل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد تاحکم ثانی جاری رہے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ بھی ہو گا جس کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل کی جا سکے گی۔ کورونا مثبت ہونے پر مسافر کے لئے اپنے یا سرکاری خرچ پر 8 روزہ قرنطینہ کرنا لازمی ہو گا۔یہاں واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی آنے کے بعد پاکستان میں بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں کی تعداد میں بھی واضح کمی کی جا چکی۔ اس وقت محدود پیمانے پر بیرون ممالک سے پروازوں کو پاکستان آمد کی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں