لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی درخواست منظور

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی تمام درخواستیں واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل شہباز شریف امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف اپنی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔ وکیل وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا عدالت کا کام ہے۔ وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے بلیک لسٹ کیس میں جواب جمع کرائیں۔۔۔۔

سیاحتی مقامات کھل گئے، تعلیمی سلسلہ بحال،نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کھل گئے اور متعدد اضلاع میں تعلیمی سلسلہ بھی بحال ہوگیا۔ محکمہ سیاحت نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔ ہوٹل میں قیام کے لیے کورونا رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صوبے کے 5 فیصد کم کورونا مثبت کیسز والے 21 اضلاع میں دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ 12 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔مہمند ، خیبر ، شانگلہ ، چترال لوئر ، چترال اپر ، کوہستان لوئر ، بٹگرام ، کوہستان اپر ، کولائی پالس ، کرک ، ہنگو ، لکی مروت ، نارتھ وزیرستان ، ٹانک اور ساتھ وزیرستان میں تعلیمی سلسلہ بحال ہو گیا۔ ان اضلاع میں نجی اور سرکاری اسکولز سمیت مدارس بھی کھل گئے۔نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، دیر اپر ، دیر لوئر ، باجوڑ ، بونیر ، سوات ، ایبٹ آباد ، تورغر ، اورکزئی ، کوہاٹ ، کرم ، بنوں ، ڈی آئی خان میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہے گی۔۔۔۔

close