نواز شریف بھی جاوید ہاشمی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، ٹویٹر پر کیا پیغام جاری کر دیا؟

لندن(پی این آئی )گزشتہ روز ملتان میں انتظامیہ نے جاوید ہاشمی کے شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جسے مسلم لیگ ن کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دیا گیا،اب اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا بیان بھی سامنے آگیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی اور ان کے خاندان کو کل سے نشانِ عبرت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جو بد ترین فسطائیت ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے گھرکا تقدس پامال کرنا ریاستی جبر کی ایک شرمناک مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کو وقت کے فرعونوں نے اپنی رعونت سے کئی بار آزمایا مگر ہمیشہ ناکامی انکا مقدررہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ اوقاف نے آپریشن کرکے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں، شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لیے تھے۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے آبائی گاوں مخدوم رشید میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کاشادی ہال گرادیا اور اس کا تمام سامان بھی قبضہ میں لے لیاتھا۔

close