وزیر اعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کر دیا، اہم ترین ایجنڈا زیر بحث

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعظم ملا ئیشیا مہاتیر محمد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد بھی دی۔اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔وزیر اعظم نے مسجدالاقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ پر بمباری کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کو اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطینیوں کی حفاظت پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوریاستی حل کے لیے ہنگامی اقدامات پر بھی زور دیا۔۔۔۔

close