سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور اداروں کو بڑا چیلنج کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف ان کے بد ترین دشمن بھی کرتے ہیں ، کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو لائیں ، ہم کیمروں کے سامنے جواب دیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں تمام حقیقت تفصیلی فیصلے میں موجود ہے ،بینچ نے کہا نیب نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف نے کک بیکس نہیں لی ، جب آپ ثبوت نہیں دیں گے تو ان والیوم کی کوئی حیثیت نہیں ، آپ کے پاس 55والیم ہوں یا 5500سو ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد آدھا عرصہ شہباز شریف نے جیل میں گزارا، لاہور میں کسی سے پوچھ لیں کہ شہباز شریف کی والد کی کیا عزت اور اثاثے تھے ، حکومتی وزراءسے پوچھ لیں کہ ان کے باپ دادا کی کیا عزت اور اثاثے تھے ۔وزیر بتائیں کہ ان کا نیب سے کیا تعلق ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ لگتا ہے شہزاد اکبر نے لاہور ہائیکورٹ کو ایف آئی اے کا ادارہ سمجھ لیا ہے ، پاکستان میں بادشاہت نہیں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ، بادشاہ سلامت یا عمران نیازی کی مرضی سے لوگ جیل نہیں جا سکتے ، شہزاد اکبر ججز کو بتا رہے ہیں کہ آپ کس قسم کا فیصلہ دے سکتے ہیں ، تمام وزراءکی ایک ایک کر کے حقیقت سب کے سامنے آچکی ہے ۔احسن اقبال نے کہاکہ رانا ثنا اللہ پر بنایا گیا کیس دنیا میں لطیفہ بن گیا ،شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، خواجہ آصف کے کیسز ردی کے ٹکڑے ثابت ہوئے ۔آپ کو ہر الزام کو آئین کے ترازو میں تول کر ثابت کرنا ہوگا، آپ کسی پر جھوٹے الزامات لگا کر سزا نہیں سنا سکتے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف نے دس سال دیانتداری کیساتھ پنجاب کی خدمت کی ، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا ، احتساب کا ڈرامہ وینٹی لیٹر پر جا چکا ہے ، شہبا زشریف میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن ضرور جائیں گے ، وہ چیک اپ کے بعد واپس آکر قوم کی خدمت کریں گے ۔

close