عید الفطر کے موقع پر10سے 23مئی تک تعطیلات کا اعلان کر دیاگیا

گلگت ( پی این آئی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق یونیورسٹی 10مئی سے 23مئی 2021تک عید الفطر کے سلسلے میں بند رہے گی جبکہ 24مئی سے طلبہ وطالبات سمیت اسٹاف کے لیے یونیورسٹی معمول کے مطابق کھلے گی ۔ سی ایس ایس کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہو گئی  اسلام آباد(آئی این پی)سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس)2021کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پاس ہونیکی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہو گئی،گزشتہ 5 سالوں میں پاس ہونیکی شرح انتہائی کم ہونے لگی ہے، سال2020میں سی ایس ایس کا امتحان صرف 1.96فیصدپاس کر سکے،امتحانات میں 18ہزار 553میں سے صرف 376امیدوار ہی کامیاب قرار پائے جب کہ 18ہزار 177امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے،انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے،گزشتہ برس پاس ہونیکی شرح 3فیصد تھی،سال 2019میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14ہزار 521امیدواروں نے حصہ لیا تھا،تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272امیدوار کامیاب ہوئے، 365امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ہوئے جن میں 214مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔

close