پاکستان کا واحد شہر جہاں کورونا کیسز کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا، تشویشناک خبر آگئی

سوات (پی این آئی ) سوات میں کورونا کیسز کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوات میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسوں کی شرح پچاس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سات فیصد ہے۔کورونا کی سب سے زیادہ شرح سوات میں پچاس فیصد ہے جبکہ ٹانک میں 43 فیصد اور مردان میں کی 21 فیصد ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا سے ملک بھر میں ایک سو انیس افراد جان بحق ہوئے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کورونا وبا سے نمٹنے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی محمود خان کے احکامات پر عمل پیرا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں ایک ہی دن میںن 20 ہزار 724ن کاروائیوں میں 261 افراد/ کاروباروں کو سیل کردیا گیا اور 4854 افراد اور کاروباروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی ہے اس کے علاوہ 754 افراد اور کاروباروں پر ٹوٹل 7 لاکھ 77 ہزار 900 روپے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں جبکہ خلاف ورزی پرن 334 افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کئے گئے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز کورونا صورتحال اور اعداد و شمار کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سرگرم عمل ہے اس سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے وزیراعلی محمود خان صوبے میں کورونا کے حوالے سے تمام معاملات خود دیکھ رہے ہیں۔

close