خوشاب بھی عمران خان کا نہ ہو سکا، پی پی84 میں حکمران جماعت کو دھچکا، ن لیگی امیدوار نے بڑا مارجن حاصل کر لیا

خوشاب (پی این آئی)خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229میں سے 52 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 17 ہزار 398 ووٹ لےکر سب سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 12 ہزار 617 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔

close