حلقہ پی پی 84 میں ضمنی انتخاب: 31 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا، کون آگے نکل گیا؟

خوشاب (پی این آئی)خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ن لیگ ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 9 ہزار 673 ووٹ لےکر سب سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 6 ہزار 602 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

close