عوام اشیائے ضروریہ خرید لیں، مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (آئی این پی ) کمشنر لاہور نے ہفتے اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈان کا اعلان کردیا۔ کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق ہفتے اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاون ہو گا جس دوران کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بندرہیں گی۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رہیں گے جب کہ ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرمکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے اشیائے ضروریہ کی خریداری کرلیں۔ کمشنر لاہور نے ہفتے اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈان کا اعلان کردیا۔

close