عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی سستی ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اوگرا کی جانب سے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 12.38 روپے فی کلو گرام کمی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12.38 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیاجبکہ گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔خیال رہے کہ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1718 روپے 59 پیسے کا تھا۔اوگرا کی جانب سے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 12.38 روپے فی کلو گرام کمی کردی گئی۔

close