کراچی ضمنی الیکشن، سنگین سوالات اٹھا دیئے گئے

کراچی (آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے این اے 249 کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے یہ 2018 کے الیکشن کا تسلسل ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے وہ اپنے عملے کی شفافیت کو چیک کرے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے بہت سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں۔۔۔۔

کراچی ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی

کراچی(آئی ا ین پی ) پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے الیکشن کمیشن میں 3 درخواستیں جمع کرتے ہوئے 2 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی ہے، انھوں نے کہا پولنگ اسٹیشن 260، اور 261 میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی پہلی درخواست میں کہا ہے کہ گنتی میں شفافیت کو نظر انداز کیا گیا، دوسری درخواست میں انھوں نے الیکشن کمیشن کو 21 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 کے حصول میں مشکلات سے آگاہ کیا، جب کہ تیسری درخواست میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔

close