کراچی (پی این آئی) کراچی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل 1409 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، پیپلزہارٹی کے امیدوار دوسرے اور پی ایس پی کے تیسرے نمبر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں 32 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل 1409ووٹ لے کر آگے ہیں۔پیپلزپارٹی کے مندوخیل 1277ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال 934 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 863 ووٹ لے کر پانچویں اور تحریک انصاف کے امجد آفریدی 707 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پرہیں۔ واضح رہے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں آج ضمنی انتخاب ہوا ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔حلقے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار ہے، اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ خیال رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کیے گئے۔پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، سعید آفریدی، بلال غفار اور شاہ نواز جدون حلقے میں موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اراکینِ اسمبلی کی موجودگی اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا گیا۔ جس پر انہیں حلقے دے باہر نکال دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں