3مئی تک بارشوں کے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی گئی، کس شہر میں کب بارش ہو گی؟

کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان کےمختلف اضلاع میں بارشوں کے سلسلے کے پیشِ نظر شدید موسمی حالات اور خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں ان بارشوں کی بدولت حالات سازگار ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ صوبہ بلوچستان کو 28 اپریل سے 3 مئی تک متاثر کرے گا جس کے دوران آندھی، بارش ،ژالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں. خضدار، قلات ،ژوب میں 30 اپریل تا 3 مئی گرج چمک کے ساتھ بارش، 80-100 کلو میٹر کی رفتار سے آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں ۔لسبیلہ، پشین، قلعہ عبداللہ ،مستونگ ،لورالائی میں 29 اپریل، یکم تا 3 مئی گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی کی رفتار 80 – 100 کلومیٹر اور ژالہ باری کا امکان ہے. سبی، نصیر آباد ،جعفر آباد، جھل مگسی اور نوشکی میں یکم اور 2 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. اس دوران آندھی کی رفتار 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے. نوشکی میں اس بارش سے خشک سالی کی شدت میں کمی واقع ہو گی. آوران، پنجگور ،کیچ، گوادر واشک، خاران ،چاغی میں 28 سے یکم مئی تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. یہ بارش ان علاقوں کے لیے باعثِ رحمت ثابت ہو گی. اس دوران ان علاقوں میں خشک سالی میں کسی حد تک کمی واقع ہو گی.

close