بڑے صوبے نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے فوج سے مدد مانگ لی

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی فوج سے مدد مانگ لی۔ دونوں صوبوں نے مراسلہ وفاق کو ارسال کردیا۔ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وبا کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے۔ این سی او سی اجلاس میں آرمی کی خدمات لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جو عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔۔۔۔۔

close