علاقے کی قسمت بدل جائے گی، تخت بھائی کھنڈرات کو سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے تخت بھائی کھنڈرات کو سیاحتی مقام بنانے اور وہاں بین الاقوامی معیار کا ہوٹل تعمیر کرنے کی ٹھان لی تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے تخت بھائی کھنڈرات کا دورہ کیا جہاں انہیں تاریخی مقام پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ تخت بھائی کے آثار قدیمہ کوبین الاقوامی معیارتک لیجانیکاعزم ہے یہاں پرہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے گی،معاون خصوصی نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی ٹورسٹ کیلئے عالمی معیارکیمطابق ہوٹل بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھرکے عوام کوپیغام دیاکہ یہ تاریخی آثارہے ان کی اپنی اہمیت ہے،سیاح ایک بارضرورتخت بھائی آثارقدیمہ آئیں،زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم سیاحت کوفروغ دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے، سیاحت کیفروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔۔۔۔۔

close