کورونا وائرس کی تیسری لہر، سول ایوی ایشن نے23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد(پی این آئی ) کورونا وائرس کی کی بگڑتی صورت حال کو مدنظر رکھنے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں30مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا۔ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دے دی گئی۔مذکورہ کیٹیگری کے ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، سفری پابندیوں پر نظرثانی 28 اپریل کو نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کے اجلاس میں کی جائے گی۔

close