پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پیٹرول بحران انکوائری رپورٹ پر بات کرتے ہوئے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ یہ ایک مصنوعی بحران تھا، عالمی منڈی میں کم قیمتوں کو بحران میں تبدیل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی آئل کی تعیناتی بھی غیر قانونی تھی اور 20 روز کا تیل کا ذخیرہ نہیں کیا گیا جبکہ مافیہ کو ذخیرہ اندوزی کرنے دی گئی۔ شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ انکوائری رپورٹ حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، ڈی جی آئل کی غیر قانونی تعیناتی سے لیکر 20 دن کا ذخیرہ نا کرنا سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، بحران میں عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے اس کا حساب کون دیگا؟ عوام کو ان رپورٹز سے کوئی فائدہ نہیں، مجرموں کو سامنے لایا جائے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول بحران رپورٹ نے حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کیا ہے، حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیٹرول کا بحران ہوا۔ مصنوعی بحران کے پیچھے تباہی سرکار خود تھی، رپورٹ رپورٹ کھیل کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ اصلی مجرم ان رپورٹز کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ ۔۔۔۔

close