15روپے کیلئے عوام کو بھکاری بنا دیا، عدالت نے سستی چینی کی قطاریں ختم کرانے کا حکم دے دیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کیلئے لگی لمبی قطاروں پر ریمارکس دیے کہ 15 روپے کے پیچھے آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کیلئے لگی لمبی قطاروں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری سمیت دیگر افسر پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ رمضان بازاروں سے چینی کے خریداروں کی لگی لائنیں ختم کر دی جائیں، حکومت نے جوکہا وہی قیمت مقرر کروا دی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، لائنیں نہی لگنی چاہیے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا چینی کی دکانوں پر لوگوں کی لائنیں کیوں لگوائی جا رہی ہیں؟ عام خریدارکو 85 روپے میں چینی کیوں نہیں مل رہی؟ میڈیا پر خبریں آپ کے بیان سے مخالف ہیں، اگر بات مختلف ہوئی تو لا افسر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی بالکل لوگوں کو 85 روپے میں چینی مل رہی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کے لیے لمبی لمبی لائنیں نہیں لگنی چاہیے، اگر انسانی وقار متاثر کرنا ہے تو گھر کے باہر سے چینی لینے دیں، عدالت میں حلف نامہ جمع کروائیں کہ لائنیں نہیں لگیں گی۔۔۔۔۔۔

close