وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے امیتابھ بچن کی فلم کا کلپ پوسٹ کردیا

اسلام آباد (آئی این پی)کووزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاست میں اپوزیشن کے کردار پر بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم انقلاب کا ایک کلپ شیئر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے اکانٹ سے 1984 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی فلم انقلاب کا ایک کلپ پوسٹ کیا گیا جس میں مرحوم اداکار قادر خان پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔یہ کلپ ایک منٹ 58 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں۔کلپ میں قادر خان کہتے ہیں کہ ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا جس کیلئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور پارٹی کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائیں۔۔۔۔۔

close