چین کی پاکستان سے محبت جاری، کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گی

اسلام آباد (آئی این پی ) چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، اور آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے والی ویکیسن میں سائنوویک کی پہلی کھیپ بھی شامل ہو گی۔ سائنو فارم اور سائنوویک ویکسین پر مشتمل 20 لاکھ خوراکیں 21 اپریل سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچیں گی، 20 لاکھ ویکیسن ڈوز میں سے 15 لاکھ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہیں جب کہ 5 لاکھ ویکیسن ڈوز چین کی طرف سے بطور تحفہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مئی کے شروع پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ویکیسن کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔۔۔۔۔

close