کورونا کیسز میں اضافہ ، یکم مئی تک لاک ڈائون نافذ

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈان نافذ کردیا گیا ، اس دوران ہر قسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی،تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈائوسن لگادیاگیاہے،صوبے میں یکم مئی تک ہرقسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران اشیائے ضروری کے علاوہ تمام دکانیں بندرہیں گی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ اتوارکے لیے پہلے سے پابندی لگی ہوئی ہے تاہم شہر سے شہر کے درمیان ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافرسفرکرسکیں گے،ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، لوگوں نے تیسری لہر کو سنجیدہ نہیں لیا، تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطر ناک ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کیسز کم ہوئے، گزشتہ روز کیسز میں 9فیصد اضافہ ہوا، فاطمہ جناح اسپتال میں تمام وارڈ بھر چکے ہیں،لیاقت شاہوانی نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے 15روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیاہے اور اپیل ہے کہ علما کورونا کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کہہ رہے ہیں ماسک پہننے سے کیسز کم ہورہے ہیں، ہماری پہلی ترجیح عوام کی زندگی ہے، حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈائون کریں گے،انھوں نے کہا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پردکانداروں کوجرمانے کیساتھ سزابھی دینگے،جس تعلیمی ادارے میں زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اسے بند کررہے ہیں، اگر صورتحال گھمبیر ہوئی تو سخت فیصلے کریں گے ، حکومت اپنے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرائے گی۔

close