اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع، نیب ٹیم جیل میں بند شہباز شریف سے تفتیش کیسے کرے گی؟

لاہور(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کردیں اور نیب کی ٹیم کو جیل میں شہباز شریف سے تفتیش کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے احتساب عدالت سے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔ نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف

کے خلاف پنجاب پراونشنل بینک کے سی ای او سید طلعت کی تعیناتی کی غیر قانونی طور منظوری دینے کی انکوائری شروع کی گئی ہے، سید طلعت محمود کی تعیناتی میں بیضابطگیاں ہوئیں۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی تفتشی ٹیم کو جیل میں شہباز شریف سے تفتیش کی اجازت دے دی اور سپرٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو باقاعدہ حکم نامے ارسال کردیا۔۔۔۔

این سی او سی اجلاس، کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈان کا فیصلہ موخر کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (آئی این پی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈان کا فیصلہ موخر کردیا۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو مزید سخت کرنے اور پہلے سے جاری اقدامات کو مزید دو سے تین روز مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔ مانیٹرنگ کے نتائج کی روشنی میں دوبارہ اجلاس بلا کر فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پندرہ فیصد سیزائد مثبت کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈان کی تجویز منظور نہ ہوسکی۔ این سی او سی نے صوبوں کو کورونا ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کی سفارش کرتے ہوئے پولیس کے زریعے ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔

close