لاہور (پی این آئی ) حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار تعطیل کرنے والے دفاتر دن 10 بجے سے سہ پہر چار بجے تک کھیلیں گے جبکہ صرف اتوار کی تعطیل کرنے والے دفاتر دن 10 سے
دوپہر تین بجے تک کھیلیں گے ۔ جمعہ کو تمام دفاتر کے اوقات کار دن دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے ۔ پاکستان کا اہم ترین سرکاری اداراہ جس میں ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی بالکل ہی ختم کر دی گئی سکھر(پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پاکستان ریلوے کا قانون تبدیل کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سکھرمیں چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات اور سلیپر فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے قانون کو بدل کر مزید بہتر بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کردوں گا مگر ان کو حلال کی کمائی کرنے کے لیے مواقع فراہم کروں گا۔وزیر ریلوے نے دریائے سندھ پر قائم تاریخی لیسنڈاوں پل سکھر کی ضلعی حکومت کے حوالے کرنے کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بزنس ماڈل کے طور پر چلایا جائے گا فریٹ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہمارا مستقبل ہے جس میں سکھر اہم کردار ادا کرسکتا ہے مگر یہاں کا ٹریک بہت کمزور اور خطرناک ہے جس کی بحالی کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ریلوے کو اسٹیل مل کی طرح کا ادارہ نہیں بناسکتا کیونکہ اگر ریلوے بہتر ہوجائے تو وہ ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرسکتاہی.انہوں نے اس موقع پر کورونا کے دوران ٹرینوں کو بند کرنے سے بھی یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کو بند نہیں کیا جائے گا یہ غریب کی سواری ہے اور اس کی بندش سے غریب پریشان ہوگاتاہم ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی سیفٹی پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا ہم اس کی آمدنی میں بھی اضا فہ کرنا اور مسافروں کی جانوں کو بھی تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں میرے نزدیک کوئی حادثہ چھوٹا نہیں ہوتا۔اعظم سواتی نے کہا کہ سکھر ڈویژن میں گزشتہ دنوں پیش آنے والا کراچی ایکسپریس کا حادثہ بھی بہت بڑا حا دثہ تھا
جس میں میرے ملک کی ایک خاتوں جاں بحق ہوئی اور کئی افراد زخمی ہوئے اس حادثے پر اب تک 8 افسران کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے اور دیگر 8 افسران کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ لیسنڈاؤں پل کو ضلعی حکومت کے حوالے کرنے کیحوالے سے سندھ کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچتے ہی سکھرکے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھوں گا کہ وہ اس پل کو تحویل میں لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کی میرے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے ریلوے کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیا جائے گا، افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں میں جلد ان کو تقرری و تبادلوں کے حوالے سے آزاد کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں